Times of Pakistan

گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی جائے، گورنر سندھ

13 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

صنعتی علاقوں کو گیس کی مسلسل فراہمی بھی انتہائی ناگزیر ہے، نہال ہاشمی کی ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے گفتگو

کراچی:

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ صنعتی علاقوں کو گیس کی مسلسل فراہمی بھی انتہائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گیس چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک مربوط اور فعال نظام تشکیل دیا جائے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گیس انفرا اسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن سے نہ صرف سپلائی میں بہتری آئے گی بلکہ پریشر کے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں سوئی سدرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نے گیس کی موجودہ فراہمی، درپیش مسائل اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں لائن لاسز میں کمی، گیس انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور پریشر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت نے بتایا کہ صنعتی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ایل این جی کی درآمد کے ذریعے مجموعی سپلائی میں مزید بہتری لانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

Read Entire Article