ARTICLE AD BOX
ایم وی شو لانگ میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن کارگو موجود ہے، وفاقی وزیر بحری امور
گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا، نئے جہاز کی آمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم وی شو لانگ میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن کارگو موجود ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث جہاز کا رخ گوادر کی جانب موڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، گوادر کو متبادل تجارتی روٹس میں اہم مقام حاصل ہوتا جا رہا ہے، اپریل میں گوادر بندرگاہ پر 4 ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ علاقائی بحری صورتحال کے باعث گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا، گوادر عالمی تجارت کے لیے ایک قابل اعتماد مرکز بن رہا ہے۔
.png)
2 months ago
17





English (US) ·