Times of Pakistan

کیا مسلم دنیا میں لگی آگ کے پیچھے اسرائیل ہے؟ عمران خان کا 9 سال پرانا انٹرویو وائرل

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑایا جائے، بانی پی ٹی آئی


حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کا 9 سال پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اسرائیل کی مسلم دشمنی کو واضح کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2017 میں ایک پاکستانی اینکر کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو لڑاؤ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا میں یہ جتنی آگ لگی ہوئی ہے، اس کے پیچھے اگر آپ جائیں گے تو کہیں نہ کہیں آپ کو اسرائیل ملے گا۔ کیونکہ اس کی کوشش ہے کہ مسلمان آپس میں لڑتے رہیں اور کمزور ہوتے رہیں۔

بعدازاں اینکر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑایا جائے تو بحیثیت پاکستان ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم ان کو اکٹھا کریں اور جوڑ کر رکھیں۔ 

Read Entire Article