ARTICLE AD BOX
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ کویت نے غیر قانونی طور پر ایک ایرانی کشتی پر حملہ کرکے چار ایرانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے جزیرے کے قریب پیش آیا جو امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اس کارروائی کا مقصد خطے میں اختلافات اور کشیدگی پیدا کرنا ہے۔ دوسری جانب کویت نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ پاسداران انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں اور سمندر کے راستے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ کویتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ یہ کارروائی یکم مئی کو کی گئی تھی جب کویتی بحری سکیورٹی اہلکاروں نے ماہی گیروں کی کشتی کو روکا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس کارروائی میں ایک کویتی فوجی زخمی بھی ہوا جب کہ گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ انھیں ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں دراندازی کا مشن سونپا تھا۔ دوسری جانب ایران نے کویت کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
.png)
8 hours ago
1




English (US) ·