Times of Pakistan

کویت میں فضائی دفاعی نظام متحرک، ایرانی ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

7 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

فوجی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں


KUWAIT CITY:

کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرون حملوں کا بروقت جواب دیتے ہوئے انہیں ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے مبینہ جارحیت کے بعد کی گئیں۔

کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور دشمن ڈرونز کو روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

فوج نے واضح کیا کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملہ آور ڈرونز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں آئیں۔

فوجی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنی حفاظت کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

کویتی حکام نے حملوں کی مزید تفصیلات، ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات جاری نہیں کیں، تاہم صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Read Entire Article