ARTICLE AD BOX
امریکی سفارت خانے نے کویت میں موجود شہریوں کو عمارت کی جانب نہ آنے کی ہدایت کی ہے
شائع 02 مارچ 2026 11:45am
کویت میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو سفارت خانے کی طرف آنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے باہر اس وقت شدید دھویں کے بادل موجود ہیں۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں امریکی سفارت خانے کو ایران کے میزائیل نے نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے بھی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں میزائل اور غیر ڈرون حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔
ایڈوائزری میں امریکی شہریوں سے سفارت خانے نہ آنے اور اپنے رہائشی مقامات پر کھڑکیوں سے دور رہنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔
.png)
1 week ago
5






English (US) ·