ARTICLE AD BOX
شائع 02 مارچ 2026 11:03am
کویت میں ایک امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ایف 15 تھا جو منگل کے روز پیش آنے والے حادثے میں زمین بوس ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کو آسمان سے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے ایجیکشن سیٹ کے ذریعے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا دی اور وہ محفوظ رہا۔
واقعے کی سرکاری طور پر فوری تصدیق امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے نہیں کی گئی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ امریکی تھا جبکہ کچھ اطلاعات میں اسرائیلی طیارے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا، تاہم اس حوالے سے آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر ’فرینڈلی فائر‘ کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس میں امریکی فضائیہ کا طیارہ نشانہ بنا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ یا پینٹاگون کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
.png)
1 week ago
5






English (US) ·