Times of Pakistan

کوئٹہ میں خودکش دھماکا اور شدید فائرنگ، ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی

2 days ago 11
ARTICLE AD BOX

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کے پاس زور دار خودکش دھماکے اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے ٹریک کے قریب ہوا، جس کے باعث قریب موجود عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی نوعیت سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

کوئٹہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو ریلوے ٹریک کے قریب نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

Read Entire Article