ARTICLE AD BOX
واشنگٹن:
کنگ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا چار روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے جو 2007 میں ملکہ الزبتھ دوم کے دورے کے بعد کسی برطانوی بادشاہ کا پہلا دورہ ہے۔ شاہی جوڑا ریاست میری لینڈ کے اینڈریوز ایئربیس پہنچا جہاں سے انہیں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے خوش آمدید کہا۔ دورے کے دوران سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں خاص طور پر واشنگٹن میں حالیہ فائرنگ کے واقعے کے بعد جس میں ایک حملہ آور نے تقریب کے قریب فائرنگ کی تھی تاہم صدر اور دیگر اعلیٰ حکام محفوظ رہے۔ کنگ چارلس منگل کو امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے جس میں وہ حالیہ حملے پر افسوس کا اظہار اور عالمی چیلنجز کے تناظر میں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیں گے۔ متوقع خطاب میں برطانیہ اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے باوجود تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے یہ پیغام دیا جائے گا کہ دونوں ممالک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔ کنگ چارلس اپنی تقریر میں امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں مفاہمت اور تجدید کی ضرورت پر زور دیں گے اور رواداری، آزادی اور مساوات جیسی مشترکہ اقدار کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کریں گے۔
.png)
8 hours ago
1






English (US) ·