Times of Pakistan

کنزہ ہاشمی اور علی رضا کی دشمنی دوستی میں کیسے بدلی؟ اداکار جوڑی کے دلچسپ انکشافات

1 hour ago 4
ARTICLE AD BOX

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کنزہ ہاشمی اور ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موجودہ دوستی کے پیچھے ایک دلچسپ اور تلخ کہانی چھپی ہوئی ہے۔

کنزہ ہاشمی اور علی رضا ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کو اکثر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کی جا رہی تھیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دونوں نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈرامے سے پہلے سے جانتے تھے لیکن وہ دوست نہیں بلکہ ایک دوسرے کے دشمن تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری دشمنی کا آغاز بات کیے بغیر ہی ہوگیا تھا۔ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایک اشتہار کے لیے ایک ساتھ سائن کیا گیا تھا۔ پروڈکشن کی جانب سے ہمیں الگ الگ کمرے دیے گئے تھے مگر میک اپ روم ایک تھا۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، ’میں اپنا میک اپ کروا رہی تھی او اپنے چھوٹے سے اسپیکر پر موسیقی بھی سن رہی تھی۔ اتنے میں علی رضا کمرے میں داخل ہوئے اوراپنے اسپیکر سے ماحول میں شور شار مچا دیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ، ’وہ سب سے باتیں کرنے لگے اور مجھے نظر انداز کردیا میں نے اپنا اسپیکر بند کر دیا اور جب میں نے ان کی طرف دیکھا تو انہوں نے بس ایک رسمی ہیلو کہا۔ اس وقت میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ یہ کوئی بہت زیادہ ہوشیار قسم کا لڑکا ہے۔‘

کنزہ ہاشمی نے ایک اور واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ، ’اگلے دن میں ایک ساتھی اداکار کے ساتھ سوشل میڈیا ٹرینڈ بنانے کی بات کر رہی تھی تو علی رضا نے ہماری بات سن کر کہا کہ مجھے آئیڈیا مل گیا ہے اور میں تم سے پہلے یہ ٹرینڈ بنا رہا ہوں اور انہوں نے واقعی وہ ویڈیو بنا کر مجھ سے پہلے پوسٹ کر دی۔ مجھے ان کا یہ رویہ بہت برا لگا اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ یہ ایک مغرور انسان ہے اور یوں ہماری لڑائی کا آغاز ہوا جو کافی عرصے تک جاری رہی۔‘

۔

اس معاملے پر علی رضا نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان بہت سی غلط فہمیاں پروڈکشن ٹیم کی وجہ سے پیدا ہوئی تھیں کیونکہ وہ ادھر کی باتیں ادھر کر کے ہمارے درمیان دراڑیں ڈال رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پھر ایک بار ہماری ملاقات ایئرپورٹ پر ہوئی جہاں ہم ایک ساتھ بیٹھے اور تمام غلط فہمیاں دور کیں۔ میں ایک کافی شاپ میں بیٹھا تھا تو میں نے کنزہ کو ہیلو کہا اور کنزہ نے مجھے ہائے کہا۔

علی رضا کے مطابق اس ملاقات کے بعد سے وہ دونوں بہترین دوست بن گئے اور ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے تعلقات بہت خوشگوار ہو چکے تھے۔

آج یہ دونوں اداکار نہ صرف پردے پر بہترین کیمسٹری دکھا رہے ہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔

Read Entire Article