Times of Pakistan

کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان تکرار اور پھر فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

2 months ago 13
ARTICLE AD BOX

دونوں جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


ضلع بونیر میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہوئی اور معاملہ یہاں تک پہنچا کہ فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بونیر میں فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان پیش آیا جس میں دونوں فریقین سے ایک ایک نوجوان جاں بحق ہوا، تاہم علاقہ مشران نے فریقین کے درمیان فوری صلح کرا دی اورعلاقے کو مزید خونریزی سے بچا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

Read Entire Article