ARTICLE AD BOX
ملزم کے خلاف مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کےتحت درج ہے، رینجرز حکام
شائع 19 فروری 2026 02:26pm
پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم دوست محمد ولد گل فراز خان کا تعلق باجوڑ سے ہے، ملزم نومبر 2020 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سسٹنٹ کمشنر نواگئی، خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ملوث رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے، ملزم واردات کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.png)
3 weeks ago
14




English (US) ·