ARTICLE AD BOX
زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں اچانک جھٹکے محسوس ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر کے جنوب میں 4.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں سمندر میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ یہ زلزلہ دوپہر 1 بج کر 27 منٹ پر ریکارڈ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔
.png)
8 hours ago
1





English (US) ·