ARTICLE AD BOX
مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے تو گلی میں موجود چار آوارہ کتوں نے دکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔
شائع 26 فروری 2026 11:00am
کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلی کے آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ واقعہ دو روز قبل ایک جنرل اسٹور پر پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے، لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گلی کے آوارہ کتے ان کے لیے بڑی رکاوٹ بن جائیں گے۔
دکاندار کے مطابق جس وقت مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران گلی میں موجود چار آوارہ کتوں نے دکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔
ان کتوں نے دکان کے اطراف ایک حصار سا بنا لیا اور ملزمان پر مسلسل بھونکنا شروع کر دیا جس سے ڈاکو بوکھلا گئے۔
کتوں کی اس غیر متوقع مزاحمت اور شور کی وجہ سے ڈاکوؤں کے لیے وہاں مزید رکنا مشکل ہو گیا اور وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بغیر لوٹ مار کیے ہی فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لیکن پولیس کی جانب سے تاحال جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا گیا ہے۔
.png)
2 weeks ago
16






English (US) ·