Times of Pakistan

کراچی، کورنگی میں گھر کے اندر پراسرار فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان زخمی

1 day ago 4
ARTICLE AD BOX

زخمی کی شناخت نادی کے نام سے ہوئی ہے


کراچی:

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی، النور سوسائٹی گلی نمبر ایک میں ایک گھر کے اندر پراسرار فائرنگ کے واقعے میں 17 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زخمی کی شناخت نادی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Read Entire Article