Times of Pakistan

کراچی؛ پیدل چلتے مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ گلی میں کھڑے لوگوں کی تلاشی لے کر لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے


کراچی:

جہانگیرروڈ کے قریب پیدل چلتے مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہو گئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہری گلی میں رُکتا ہے اور علاقے میں موجود ایک شخص سے بات کرتے ہوئے اپنی جیب سے پیسے نکالتا ہے۔

اِسی دوران قریب سے پیدل گزرتے 2 ملزمان شہری کو رقم نکالتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

مسلح ملزم موٹرسائیکل سوار سمیت دوسرے شہری کی بھی بے خوف ہوکر تلاشی لیتا ہے۔ پیدل ملزمان نہایت دیدہ دلیری سے اسلحہ  کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

Read Entire Article