ARTICLE AD BOX
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
فوٹو: فائل 
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی مزار کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ زخمی ملزم کی شناخت شوکت اللہ ولد بچائے خان عمر 32 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
.png)
1 day ago
2




English (US) ·