Times of Pakistan

کراچی؛ نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل

15 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ قرار دیا تھا


(فوٹو: اے آئی)


کراچی:

نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں چاند بی بی روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا نکلا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ٹی ایم میں نصب کیمرے نے پورا واقعہ ریکارڈ کیا، جبکہ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

رسالہ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ قرار دیا تھا، تاہم سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔

Read Entire Article