ARTICLE AD BOX
ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ اور آپریشنل تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی
کراچی میں 18 جون کو طوفانی موسم، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے خدشے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ شعبوں کو ہائی الرٹ رہنے اور مکمل آپریشنل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث 18 جون تک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے احتیاطی اقدامات شروع کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنل شعبوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایپرن اور ٹارمک پر کھڑے فکس ونگ اور روٹری ونگ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، جبکہ ڈھیلے آلات اور دیگر سامان کو بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
اس کے علاوہ برقی تنصیبات اور کیبلز کی مکمل جانچ، فالو می گاڑیوں کی فعالیت برقرار رکھنے، اور ایئر فیلڈ لائٹس اور پٹس کی سروس ایبلٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور محفوظ فضائی آپریشنز کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
.png)
1 hour ago
1






English (US) ·