Times of Pakistan

کراچی میں دو الگ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


فوٹو: فائل


کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے دو الگ الگ  مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب صائمہ اپارٹمنٹ کے نزدیک پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ملزمان کی شناخت 27 سالہ مہر بن ولد موراد، 26 سالہ صدام ولد عبدالرزاق اور 40 سالہ سجاد ولد محمد بچل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسرا واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں پولیس مقابلے کے دوران ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت 21 سالہ عارف علی ولد خادم حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

Read Entire Article