Times of Pakistan

کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


فوٹو : فائل


کراچی:

شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

Read Entire Article