ARTICLE AD BOX
دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے
کراچی:
شہر قائد میں موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ شمال مغرب کی جانب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9۔40 جبکہ نمی کا تناسب 52 فیصد رہا۔ کراچی میں گرم ترین دن کے دوران ہیٹ انڈیکس اصل درجہ حرارت کے مقابلے میں 4 تا 5 ڈگری اضافے سے 45 ڈگری کے مساوی محسوس ہوا۔ شمالی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب دن بھر لو کے تھپیڑے چلے، متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں کئی گھنٹے غیرفعال رہیں۔
.png)
1 month ago
9







English (US) ·