Times of Pakistan

کراچی میں آئندہ 3 روز کے لیے موسم کی پیشگوئی

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے


کراچی میں 3 روز کے دوران موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق تین دن کے دوران کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے، ہواؤں کی سمت سمندر کی جنوب مغربی سمت سے رہے گی۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے اور کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Read Entire Article