Times of Pakistan

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

17 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

شہر میں آج 20 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں


کراچی:

شہر قائد میں آج موسم مرطوب، مطلع جزوی ابر آلود اور کبھی کبھار تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ 20 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 5 سے 7 درجے زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔

Read Entire Article