ARTICLE AD BOX
متوفی کی شناخت 25 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جو میٹروول باوانی چالی کا رہائشی تھا
فوٹو فائل 
شادمان ٹاؤن کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کےعلاقے شادمان ٹاؤن نمبر دو دارالسرور لان کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجواں جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جو میٹروول باوانی چالی کا رہائشی تھا اور اسکا آبائی تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی نوجوان تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث جاں بحق ہوا۔
.png)
1 month ago
8




English (US) ·