Times of Pakistan

کراچی، سپرہائی وے پر بے قابو ٹریلر پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا، 2 اہلکار شہید

2 days ago 4
ARTICLE AD BOX

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی


کراچی:

شہر قائد میں سپرہائی وے پر چکوال پمپ کے قریب ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹریلر پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔

Read Entire Article