ARTICLE AD BOX
کراچی:
سپر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کا ندی کنارہ چونہ ڈپو سی ایریا لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت نعمان ولد یعقوب کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم نعمان کے قبضہ سے ایک پستول بمعہ 03 راونڈ، ایک موبائل فون اور نقد 500 روپے برآمد ہوئے۔ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت محمد شہود ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے قبضہ سے ایک پستول بمعہ 02 راونڈ، نقد 400 روپے اور تھانہ پاک کالونی سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KPG-2764 برآمد ہوئی۔ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم فرار ہوگیا۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے مقدمات نمبر 449/2026 زیر دفعات 353/324/34 PPC، 450/2026 اور 451/2026 زیر دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ سپر مارکیٹ میں درج کر لیے گئے۔ درج مقدمات کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی انچارج سی آئی سی لیاقت آباد کے سپرد کر دی گئی ہے، ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
.png)
7 hours ago
1




English (US) ·