Times of Pakistan

کراچی، سولجر بازار میں ذاتی تنازعہ میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا

1 month ago 12
ARTICLE AD BOX

جھگڑے میں شہریار پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا جو جان لیوا ثابت ہوا


کراچی:

شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ذاتی جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں 25 سالہ نوجوان شہریار تیز دھار آلے کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نشتر روڈ پر باران گوٹھ گارڈن کے قریب پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی اچانک پرتشدد جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران شہریار پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Entire Article