ARTICLE AD BOX
شائع 28 مارچ 2026 09:08am
کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو راشد منہاس روڈ لال فلیٹ کے قریب پھل خریدنے والے کار سوار عبدالغفار سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ متاثرہ شہری نے ان کا تعاقب کیا اور ملینیئم کے قریب جوہر پل پر ڈاکوؤں نے کار سوار شہری پر فائرنگ کی جس پر شہری کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
.png)
1 month ago
15






English (US) ·