Times of Pakistan

کراچی، باغ ملیر کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد، پولیس


فوٹو: فائل


کراچی:

شہر قائد میں الفلاح پولیس نے باغِ ملیر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز اور خلیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

Read Entire Article