ARTICLE AD BOX
مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت حسین علی اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے
فوٹو: فائل 
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11-E زونل آفس کے قریب مومن آباد پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت حسین علی اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ تیسرے گرفتار ملزم عمیر کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.png)
2 days ago
4




English (US) ·