ARTICLE AD BOX
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ بدنام زمانہ عباس بلوچ گینگ کے کارندے ہیں، ترجمان
فوٹو: ایس آئی یو 
کراچی کے علاقے گزری میں کارروائی کے دوران اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)، سی آئی اے نے آن لائن منشیات فروشی پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےآئس برآمد برآمد کرلی۔ ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو۔ سی ائی اے کراچی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، سی آئی اے نے آن لائن منشیات کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ گزری کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد احسان اور حنا ناز شکیل احمد کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے 62 گرام آئس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ بدنام زمانہ عباس بلوچ گینگ کے کارندے ہیں اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات کی فروخت و ترسیل میں ملوث تھے اور لزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈیلیوری کے لیے سرگرم تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گینگ کے دیگر کارندوں اور نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔
.png)
12 hours ago
1




English (US) ·