ARTICLE AD BOX
متوفیوں کی شناخت 22 سالہ شیزان، 30 سالہ احمد جبکہ 55 سالہ رکشہ ڈرائیور کی شناخت کے لیے کوشش کی جا رہی ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میراں ناکہ پل پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ شیزان کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ اسٹیل مل چورنگی پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، رکشا الٹنے سے شدید زخمی ہونے والا رکشا ڈرائیور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب صدر لکی اسٹار کے قریب رکشا الٹنے کے باعث پیش آیا تھا فوری طور جاں بحق ہونے والے رکشا ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
.png)
8 hours ago
1




English (US) ·