ARTICLE AD BOX
کراچی:
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی سے تفتیش کے دوران حاصل کردہ مزید آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔ آڈیو پیغام میں پنکی نے کہا کہ میری گرفتاری کے بعد بھی کام ایسے ہی چلتا رہے گا، اگر میرا یہ پیغام سن رہے ہو تو اسکا مطلب ہے کہ میرے ساتھ کچھ ہوگیا ہے یا میرا انتقال ہوگیا ہے۔ گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے کہا کہ آئندہ سے سارے معاملات ایک مرد سنبھالے گا، نئے نمبر سے آپ سب سے رابطہ ہو جائے گا اور چند دن بعد میرا پرانا نمبر بھی آن ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انمول پنکی کی کامران نامی پولیس اہلکار سے منسلک آڈیو بھی سامنے آگئی۔ پولیس اہلکار کامران جناح اسپتال چوکی میں تعینات تھا۔ ملزمہ انمول پنکی نے بتایا کہ کامران نامی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے لے کر بھائی ناصر کو رہا کیا۔ انمول کے بھائی ناصر نے آڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ اسپتال والے کمرے میں بیٹھا تھا جہاں مجھے لے کر گئے تھے۔
.png)
19 hours ago
2




English (US) ·