Times of Pakistan

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کےناقابل تردید شواہد منظرعام پر

13 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

خدشہ ہے کہ دھرنے میں موجود افرادکو شرپسند مار کرپولیس اور انتظامیہ کے ذمے لگا دیں ، واپس آنے والے نوجوان کے انکشافات

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کے مزید ناقابل تردید شواہد منظرعام پر  آ گئے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےراولاکوٹ دھرنےمیں شریک ہونے والے نوجوان نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ دھرنے سے واپس آنے والے نوجوان محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ‏راولا کوٹ دھرنے میں لمبے لمبے بالوں والے اسلحہ کیساتھ مشکوک افراد موجود ہیں۔

محمد عثمان  کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کو بھی ان افراد نےاپنے حصارمیں رکھا ہوا ہے۔ دھرنے میں جانے والے افرادوہاں پھنس گئے ہیں، کیونکہ انہیں اب واپس آنے سےزبردستی روکا جارہا ہے۔ دھرنے سے واپس آنے کی کوشش کرنےوالے افراد کی گاڑیوں کی چابیاں بھی زبردستی چھین لی گئی ہیں۔

نوجوان نے انکشاف کیا کہ روالاکوٹ دھرنے میں سرعام منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ دھرنے میں موجود افرادکو یہ شرپسند مار کرپولیس اور انتظامیہ کے ذمے لگا دیں گے۔

نوجوان نے انتظامیہ اور حکومت سے راولاکوٹ دھرنے میں پھنسے ہوئے افراد کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

وقت گزرنے  کے ساتھ نہ صرف کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسلسل مسترد ہو رہی ہے بلکہ اس کا  مکروہ چہرہ بھی   بے نقاب ہورہا ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/evidence_against_joint_action_committee.mp4

Read Entire Article