Times of Pakistan

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 10 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

2 weeks ago 10
ARTICLE AD BOX

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر

شائع 26 فروری 2026 07:59pm

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جامع کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن میں مزید 10 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں تازہ آپریشن کے دوران مختلف راستوں پر چھپے خوارج کا سراغ لگا کر ان کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارر وائی 24 فروری کو ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی، جس میں 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

Read Entire Article