Times of Pakistan

ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد اہم نیوز کانفرنس کریں گے

13 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نیوز کانفرنس میں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے متعلق  اپڈیٹ  کرینگے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل خبر آئی تھی کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک  جب کہ 11 جوانوں نے وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ  مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد  روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے  میں مصروف تھے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بھتہ وصول کرنے والے  فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی  اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Read Entire Article