Times of Pakistan

ڈھاکا: پاکستان کا بنگلادیش کی نئی حکومت سے پہلا سفارتی رابطہ

2 weeks ago 11
ARTICLE AD BOX

ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

شائع 23 فروری 2026 03:30pm

بنگلا دیش میں 12 فروری کو عام انتخابات کے بعد پاکستان کی جانب سے بنگلا دیشی حکومت سے سفارتی سطح پر پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر کی بنگلا دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پاکستان بنگلا دیش تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم، باہمی رابطے، تجارت، زراعت اور صحت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کا انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی۔

بنگلا دیشی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ کو سراہتے ہوئے پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون میں وسعت کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Read Entire Article