Times of Pakistan

ڈکی بھائی کا بیویوں کو طلاق دینے والے مردوں پر سخت ردعمل

19 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ان مردوں پر سخت تنقید کی جو شادی کے فوراً بعد بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی صرف اُن مردوں کا کام ہے جو ذہنی طور پر پختہ ہوں۔ اگر آپ ابھی ناپختہ یا بچوں جیسی سوچ کے حامل ہیں تو شادی نہ کریں۔ 

ڈکی بھائی نے کہا کہ اگر آپ کا رشتہ نبھانے کا ارادہ ہی نہیں تو پھر کسی کی زندگی کیوں برباد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال خواتین کی طرف سے بھی ہو تو مرد کی زندگی تباہ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو مرد طلاق دیتا ہے وہ اکثر شادی کے پہلے دن سے ہی جانتا ہے کہ اسے یہ رشتہ نہیں نبھانا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو عورت رشتہ توڑنے کا فیصلہ کرتی ہے وہ جذباتی طور پر بہت پہلے اس رشتے سے نکل چکی ہوتی ہے، اور یہ سب کچھ شادی سے پہلے ہی طے ہو جاتا ہے۔

ڈکی بھائی نے نصیحت کی کہ شادی میں تیسروں کو، خصوصاً والدین کو، شامل نہ کریں۔ مسائل پختگی سے حل کریں اور آگے بڑھیں۔ جب خاندان معاملے میں آ جائیں تو بات بنتی کم اور بگڑتی زیادہ ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنی اہلیہ عروب جتوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سہارا ہیں، جنہوں نے ایف آئی اے کی گرفتاری جیسے مشکل وقت میں بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ثابت قدم رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے مشہور فیملی و لاگر ڈکی بھائی اب 10 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ منفرد مقام حاصل کر چکے ہیں۔

Read Entire Article