ARTICLE AD BOX
مولانا صاحب آپ خود ہی اپنی بتائی باتوں پر عمل نہیں کریں گے تو کتنی غلط مثال قائم ہوگی، اداکارہ
مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ مشی خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ مشی خان نے کہا کہ طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا، بچہ نہ جانے کب سے آپ کا انتظار کررہا ہوگا اور اسکا آپ سے ہاتھ ملانے کا دلی ارمان ہوگا لیکن آپ نے انکار کردیا، اس کا بچے کے ذہن پر کیا اثر ہوگا۔ اداکارہ کہنا تھا میں نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو دیکھی جس میں مولانا طارق جمیل ٹرانسجینڈر اور ڈانسر مہک ملک کے ساتھ بہت شفقت سے ملے، انکے سر پر ہاتھ پھیرا اور انکو ملاقات کیلئے ٹائم دیا، اسی طرح آپ ایک بچے سے مل لیتے تو کیا ہوجاتا؟۔
مشی خان نے کہا کہ ہم مولانا طارق جمیل کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ خود ہی ان باتوں پر عمل نہ کریں تو یہ بہت غلط مثال قائم ہوگی۔
.png)
1 month ago
8




English (US) ·