ARTICLE AD BOX
شائع 22 اپريل 2026 05:54pm
چین نے اپنے انسانی خلائی پروگرام کے لیے دو پاکستانی خلا بازوں کو امیدواروں کے طور پر منتخب کر لیا ہے، جن میں سے ایک خلا باز مشن میں حصہ لے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ْرائٹرز‘ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے دو شہریوں کو اپنے انسانی خلائی پروگرام کے تحت تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ چین کی انسانی خلائی ایجنسی کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو جلد ہی تربیت کے لیے چین بلایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں امیدوار بطور ریزرو خلا باز تربیت حاصل کریں گے، اور تمام تربیتی مراحل اور جانچ مکمل کرنے کے بعد ان میں سے ایک کو خلائی مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ شامل کیا جائے گا۔ یہ خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں جانے والا پہلا غیر ملکی خلا باز ہوگا۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے چینی خلائی حکام کے حوالے سے بتایا کہ غیر ملکی خلا بازوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ رواں ماہ اپریل کے آغاز میں مکمل کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی اور خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک بڑھنے کی توقع ہے۔
.png)
6 days ago
3





English (US) ·