Times of Pakistan

چین میں بچی کے منہ پر فون دھماکے سے پھٹ گیا

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

ھماکے کے زور سے بچی کا توازن بگڑ گیا اور وہ صوفے سے نیچے گر گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع 12 مارچ 2026 09:38pm

چین میں بچی کے منہ پر فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین کے ایک گھر میں پیش آنے والے اس واقعے میں بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی، جو چارجر سے منسلک تھا۔ پیر 9 مارچ کو ہونے والے حادثے کو گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کر لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے فون اپنے چہرے کے قریب پکڑا ہوا تھا کہ اچانک فون دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے زور سے بچی کا توازن بگڑ گیا اور وہ صوفے سے نیچے گر گئی۔

امدادی ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے بچی کو دھماکے سے کوئی ظاہری چوٹ نہیں آئی۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران دنیا بھر میں موبائل فون پھٹنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، چارجنگ کے دوران یا استعمال کے وقت آلات کے حد سے زیادہ گرم ہونے یا پھٹنے کے واقعات انٹرنیٹ پر سامنے آئے ہیں۔

Read Entire Article