Times of Pakistan

چمن میں گیس سلنڈر دھماکے میں 7 بچے جاں بحق، 22 افراد زخمی

2 weeks ago 10
ARTICLE AD BOX

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

شائع 26 فروری 2026 08:17pm

بلوچستان کے شہر چمن میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جمعرات کو چمن کے علاقے کلی محمود آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے کمرہ منہدم ہوگیا، جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ ملبے تلے دب کر وہاں موجود 7 بچے جاں بحق جب کہ 22 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 5 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثر گھر میں بچے افطاری کے لیے لسی خریدنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

Read Entire Article