Times of Pakistan

چرس برآمدگی کیس: ملزم کے بھائی کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا انکشاف

10 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

اہلکاروں نے گھر سے گاڑی اور 27 لاکھ روپے لیے بلکہ بعد ازاں سخی الرحمان کی رہائی کےلیے 30 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا

سندھ ہائیکورٹ میں چرس برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزم ساجد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے بھائی سخی الرحمان کو مبینہ طور پر ایس آئی یو اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباد میں واقع گھر سے حراست میں لیا، جس کے بعد وہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

وکیل کے مطابق اہلکاروں نے نہ صرف گھر سے گاڑی اور 27 لاکھ روپے اپنے ساتھ لے لیے بلکہ بعد ازاں سخی الرحمان کی رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا گیا۔

الزام کے مطابق ملزم ساجد کو رقم کی ادائیگی کے لیے ایئرپورٹ پر طلب کیا گیا جہاں اسے بھی حراست میں لے لیا گیا، جبکہ اس کے بینک اکاؤنٹس سے 12 لاکھ 90 ہزار روپے منتقل کیے گئے اور شوروم سے تین گاڑیاں بھی لے لی گئیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تاوان وصولی کے باوجود سخی الرحمان کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا۔ عدالت نے ان الزامات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (FIA) کو ہدایت دی کہ 15 روز میں مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے۔ ملزم کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

Read Entire Article