Times of Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

1 week ago 14
ARTICLE AD BOX

شائع 01 مارچ 2026 12:14am

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیں۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ آج رات 12 بجے سے تمام ملک میں نافذ العمل ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق یہ اقدام عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی اقتصادی حالات کی وجہ سے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Read Entire Article