Times of Pakistan

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، نئی قیمت کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع


فوٹو فائل


عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ ہے، جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو40 روپے فی لیٹر بڑے اضافہ سے بچانے کےلیے متحرک ہے اور آج رات نئی قیمتوں کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک روز قبل قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے عوام بڑے بوجھ سے بچ جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے، اگر پیٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا۔

Read Entire Article