ARTICLE AD BOX
وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے ہڑتال کی خبروں کو افواہ قرار دیا
فوٹو: فائل 
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی افواہ قرار دیتے ہوئے تردید کر دی۔ وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔ نعمان علی بٹ نے کہا کہ ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پٹرول پمپس کھلے ہیں۔
.png)
1 month ago
10






English (US) ·