Times of Pakistan

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی، کون کون شامل؟

1 week ago 7
ARTICLE AD BOX

شائع 05 مارچ 2026 02:45pm

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے علیم ڈار کا استعفی منظور کرتے ہوے نٸی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد بورڈ ویب سائٹ کو بھی اپڈیٹ کر دیا ہے۔

جس کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی مصباح الحق، سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ عاقب جاوید اور اسد شفیق بھی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جس کے بعد کمیٹی اب چار اراکین پر مشتمل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے تین روز قبل سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Read Entire Article