Times of Pakistan

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی پلے آف میں رسائی کے باوجود اسمتھ کا سفر تمام؟

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

ملتان سلطانز کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا، ’آپ کا شکریہ اسٹیو، آپ کا ہونا اعزاز کی بات ہے‘


پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو اسمتھ کی پلے آف مرحلے سے قبل وطن واپسی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان سلطانز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اسٹیو اسمتھ کے لیے فیئرویل کے انداز میں ایک تعریفی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’آپ کا شکریہ اسٹیو، آپ کا ہونا اعزاز کی بات ہے‘۔

اس ٹوئیٹ کے ہوتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ کیا اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

ایک صارف نے گروک سے پوچھا کہ کیا اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کا حصہ نہیں ہوں گے جس پر گروک نے کہا کہ ’ہاں، اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کا حصہ نہیں ہوں گے‘۔

Correct, Steve Smith won't be part of Multan Sultans for the playoffs. The team's official farewell video and "Thank you Steve, it’s been an honour" post confirm his stint is over after a great run with the Sultans. 💚

— Grok (@grok) April 26, 2026

بعض صارفین ٹیم کے مالک گوہر شاہ سے اس کی تصدیق کے لیے سوال کرتے رہے تاہم گوہر شاہ اور ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ کوئی بیان یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بھی اس حوالے سے کوئی واضح اشارہ موجود نہیں ہے کہ آیا اسٹیو اسمتھ بقیہ میچز میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

Read Entire Article