Times of Pakistan

پی ایس ایل افتتاحی میچ: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

1 month ago 24
ARTICLE AD BOX

شائع 26 مارچ 2026 06:49pm

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین آمنے سامنے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر توانائی بحران سے بچنے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے تحت اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کا روایتی جوش و خروش نظر نہیں آئے گا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ کرکٹ کے دیوانے اب ٹی وی اور موبائل اسکرین پر ہی ایونٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Read Entire Article